حب(یو این اے )حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں، گھروں میں موجود بزرگوں، بچوں اور خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گرمی کے ستائے شہری پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش کے سبب چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی فوری حل نظر نہیں آ رہا۔ عوامی حلقوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
حب ،گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ،شہریوں کو شدید مشکلات

