اوستہ محمد(یو این اے ) کوئٹہ سے اوستہ محمد آتے ہوئے بختیار آباد کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں اوستہ محمد کے رہائشی حاجی منظور حسین ابڑو اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق، حاجی منظور حسین ابڑو اپنی فیملی کے ہمراہ کوئٹہ سے اوستہ محمد واپس آرہے تھے کہ بختیار آباد کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے ایک ٹرالے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں منظور حسین، ان کے بچے اور دیگر تین بڑے افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
بختیار آباد ،کار اور ٹرالر میں تصادم، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد زخمی

