پنجگور (یو این اے )پنجگور سے ایک نوجوان کی لاش سی پیک روڈ غریب نواز ہوٹل کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود تھے، جس سے اس کے بہیمانہ قتل کی تصدیق ہوئی ہے۔لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پنجگورسے نوجوان کی لاش برآمد

