اسلام آباد ،کوئٹہ(یو این اے )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کپٹن:ر:عبدالخالق خان اچکزئی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان قریبی روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اور ملک کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے درمیان باہمی روابط میں اضافہ اور ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں رہنماں نے پارلیمانی اداروں کے مابین رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط ملکی مسائل کے حل کیلئے ناگزیر ہیں،سردار ایاز صادق

