مستونگ (یو این اے )کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے ژلی میں واقع بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے تین کنٹینرز ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے تینوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور پر معطل ہو گئی، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے فورا بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ واقعہ کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔
مستونگ،نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، تین کنٹینرز کو آگ لگا دی

