چمن (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے بدستور جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ کی سربراہی میں جاری کریک ڈان کے تحت آج بائی پاس لیویز تھانے کے انچارج دفعدار تاج محمد نے لیویز فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔
غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ٹیگز:
افغان
