تربت(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل سیشن جج تربت نے نوجوان کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنادی۔ جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج تربت نے گزشتہ سال نوجوان کو اغواء و بعدازاں قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنانے والے ملزمان میں سے ملزم عبدالحمید کو سزائے موت جبکہ دین محمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔یادرہے کہ ملزمان نے گزشتہ سال بلیدہ میں عبدالمالک نامی نوجوان کو قتل کرکے انکی لاش دفنادی تھی۔سرکار اور مدعی کی طرف سے مہراللہ گچکی ایڈوکیٹ اور خلیل دشتی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
ایڈیشنل سیشن جج تربت نے نوجوان کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت،دوسرے کو عمر قید کی سزا سنادی

ٹیگز:
ایڈیشنل سیشن جج تربت
