سونمیانی وندر (یو این اے )وندر شہر اور گرد و نواح میں بدھ کی صبح زلزلے کے تین جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، کمروں اور دکانوں سے باہر کھلے میدانوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز سونمیانی کے جنوب مغرب میں 45 کلومیٹر کے فاصلے پر اور گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔
وندر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

