کوئٹہ(یو این اے )تھانہ نیوسریاب کی حدود میں پولیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو چور زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ تھانہ نیوسریاب کے ایس ایچ او شبیراحمد باجوہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت اور جرت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر چھینا گیا رکشہ برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق، ایک چور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ نیوسریاب پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ، پولیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ،2چور زخمی حالت میں گرفتار

