ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے سی ٹی ڈی نصیر آباد کے اے ایس آئی کواسلحہ گولہ بارود اور سرکاری سامان میں لاکھوں کی خورد برد کے الزم میں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن بلوچستان نے اسلحہ گولہ بارود اور سرکاری سامان میں لاکھوں روپے خرد برد کرنے پر سی ٹی ڈی نصیر آباد کے اے ایس آئی عبد المجید کو گرفتار کر لیا اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو اایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی نصیر آباد کا اے ایس آئی عبدالمجید نے سرکاری اسلحہ گولہ بارود آلات اور دیگر قیمتی سامان سامان میں خرد برد کی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالوحد کاکڑ نے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عظیم انجم کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے تمام پہلو کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ڈی کو پیش کی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے ایس آئی عبدالمجید جو سی ٹی ڈی نصیر آباد میں کورٹ نچارج ہے جس کی اسلحہ گولہ بارود اور دیگر سامان کی حفاظت اس کی ذمہ داری ہے نیسرکاری اسلحہ جس میں ایس ایم جیز جی تھری رائفلز 9ایم ایم گلاک پسٹلز ا سالٹ رائفلرز پی کے ایس ایم جیز شامل ہے میں ردوبدل اور ٹیمپرنگ کرنے کے ساتھ خرد برد کر کے کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے جس سے خزانے کو آٹھ لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں ڈی جی نے مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی ہدایت کی جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ایس آئی عبدالمجید کو گرفتار کر لیاجن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
نصیر آباد ،اسلحہ گولہ بارود اور سرکاری سامان میں لاکھوں کی خورد برد کے الزم میں اے ایس آئی سی ٹی ڈی گرفتار

