کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کے مبینہ اغوا کا معاملہ ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ بچہ بخیر و عافیت مل گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ خود سے گوادر روانہ ہوا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کا آغاز کیا، جس کے بعد بچے کا سراغ لگا کر اسے بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق معاملہ اغوا کا نہیں تھا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، بچہ خود گوادر گیا، پولیس

ٹیگز:
پولیس
