مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات سے لدی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مستونگ، معدنیات سے لدی گاڑی پر فائرنگ، حملہ آور فرار

ٹیگز:
مستونگ
