چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن شہر میں پی ٹی سی ایل آفس کے عقب اور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں جھگیوں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے فوری طور پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا۔انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور فائربریگیڈ کی فوری آمد سے آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ پاک آرمی کے واٹر باوزرز بھی آگ بجھانے میں معاونت کرتے رہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ جھگیاں چمن شہر میں خیرات مانگنے والے بانگھڑی افراد کی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
چمن،ریلوے اسٹیشن کے قریب آگ بھڑک اٹھی پاک فوج اور فائربریگیڈ کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابوپالیا

ٹیگز:
چمن
