کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادرمیں فشریز اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ، ملازمین کی حاضری و ٹرالنگ کی روک تھام، دیہی علاقوں میں اسکول کی تعمیر و اساتذہ کی حاضری پر گفتگوامیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے شریف میاہ داد،وسیم صمد اور نوید محمد کے ہمراہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شاہ فہد اور ڈائریکٹر احمد ندیم سے ملاقات کی۔دورے میں اسٹاف کی حاضری چیک کی گئی جہاں آدھے سے زیادہ ملازمین غیرحاضر تھے جس پر ایم پی اے گوادرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کو حاضر کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں ٹرالنگ کے روک تھام کے حوالے سے بھی اقدامات پر زور دیا گیااورطوفان سے متاثرہ کشتیوں کے ازالے سے متعلق بات چیت کی گئی۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ایجوکیشن آفس کا بھی دورہ کیا جہاں ضلعی تعلیمی افسر زاہد حسین سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ملاقات میں سب تحصیل سنٹسر کے علاقوں ڈھنک، لوڈیگ آپ اور دیگر علاقوں میں اسکول کھولنے اور صادق بازار اور حمل بازار سمیت مختلف علاقوں میں اساتذہ کو حاضر کرنے اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔اس سے قبل مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے جیوانی سنٹ سر کے دورے کے دوران مختلف اسکولوں کادورہ کرکے تعلیمی صورتحال، اساتذہ کی حاضری طلبا کی جاری تعلیم کاجائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیمی دنیا میں ہم آگے جائیں گے توترقی کامیابی ہوگی طلبا دینی وعصری علوم پرتوجہ دیکرفضولیات سے دوررہے۔
امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر میں فشریز و ایجوکیشن دفاتر کا دورہ

ٹیگز:
ہدایت الرحمان
