کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ حسان کا کرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کوئٹہ پولیس کی جانب سے ملازمین گرینڈ الائنس کے پر امن ریلی احتجاج پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج اور متعدد ملازمین کے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملازمین کے مسائل کو گفت و شنید سے حل کرے ملازمین پر تشدد اور خواتین ملازمین کو زخمی کرنے اور گرفتاریاں بدترین آمریت ہے بیان میں کہا کہ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں پر امن ریلی محتاجے بزور طاقت اسے کچلنے کی کوشش کی بیان میں کہا موجودہ صوبائی حکومت عوام ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بیڈ گورننس کر پشن اقربا پروری کے خلاف جب مہوری جد و جہد کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کو جمہوری جدوجہد سے دور کرنے کیلئے ایک سازش کی جارہی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام جمہوری جدوجہد سے دور رہیں بیان میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت کا ایک زندہ مثال ہے جنہوں نے ہر جمہوری پر امن جدوجہد کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرے اور ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔
ملازمین پر تشدد آمریت کی بدترین مثال ہے، بلوچستان بار کونسل

ٹیگز:
بلوچستان بار
