خاران(یو این اے )خاران کراچی شاہراہ پر سراوان گوز کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کام بند کرنے کی دھمکی دی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب خاران کے مین بازار شہید فدا چوک پر واقع ایک موبائل دکان میں مسلح افراد داخل ہوئے، دکان مالک کو تشدد کا نشانہ بنا کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خاران،کراچی شاہراہ پر حملہ، تعمیراتی مشینری نذر آتش

