مستونگ(یو این اے )قومی شاہراہ پر دتو کے مقام پر واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک معطل پولیس اہلکار شکیل بنگلزئی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے اہلکار کا تعلق مستونگ کی معروف شخصیت ماما نور احمد بنگلزئی کے خاندان سے تھا۔واقعے کے بعد پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شکیل بنگلزئی اس وقت معطل تھے اور ہوٹل پر موجود تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے
مستونگ میں فائرنگ سے معطل پولیس اہلکار جاں بحق

