سبی(ڈیلی گرین گوادر) ریلوے ہرنائی پھاٹک سبی پر ایک افسوسناک حادثے میں ریلوے ملازم ریاض احمد ولد اللہ بخش قوم ڈندور سکنہ سبی انجن اور بوگی کو جوڑتے ہوئے دونوں کے درمیان پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے ملازم ٹرین انجن اور بوگی کو آپس میں جوڑنے کا کام کر رہا تھا۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے پر ریلوے ملازمین اور اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سبی، ریلوے ملازم انجن اور بوگی کے درمیان آ کر جاں بحق

