کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی تخلیق اور عوامی سوچ کی تکمیل کا زریعہ ہے بلا امتیاز ترقیاتی عمل کی تکمیل حکومت کا مشن اور پرامن خوشحال بلوچستان ہمارا وژن ہے۔یہ بات صوبائی وزیر اطاعات و چیئرپرسن کیو ڈی اے بشریٰ رند نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ڈویژن اور ضلعی عہدیداران کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں کرپشن اقراباپروری اور تعصب پسندانہ سیاست کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی وسائل کی لوٹ کھسوٹ اورذاتی مفادات کے حصول توجہ مذکور رکھی گی اور عوام کو معاشی معاشرتی تنزیلی کی دلدل میں دھکیلا گیا جسکی وجہ سے بلوچستان میں بیروزگاری بدامنی کا راج رہاآج بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں اپنے اتحادیوں کے تعاون سے عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کی دامی ترقی کے لیے برسرے پیکار ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی وانتظامی فہم فراست اور ترقی پسندانہ سوچ کی حامل قیادت کے ساتھ منظم سیاسی جماعت ہے جسکا مقصد عوام کی خوشحالی بلوچستان کی دامی ترقی اور صوبے کے وسائل کو محفوظ رکھتے ہوئے ساحل ووسائل پر عوامی حق حاکمیت کو یقینی بناناہے بشریٰ رند نے مزید کہا کہ آج جام کمال کی قیادت میں صوبے بھر میں بلا امتیاز عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی اسکیموں پر کام تکمیل کے اخری مراحل میں ہے۔ عوام کے بہتر اورمفت علاج کے لیے انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانا کینسر ہسپتال کی تعمیر کاآغاز عوامی خدمت کے تاریخی اقدامات ہیں۔سی پیک میں نئی صنعتی زون کاقیام فیڈرل پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ کراچی،کوئٹہ ژوب کوئٹہ چمن روڈ کی منظوری اور کام کے پہلے مرحلے کا آغاز بی اے پی کی حکومت اور جام کمال کی سیاسی فہم وفراست اور گڈ گورنس کی بے نظیر مثالیں ہیں۔بلوچستان میں ترقیاتی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنا بلوچستان عوامی پارٹی اور اسکے اتحادیوں کا مشن ھے بی اے پی کی قیادت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور خوشحال وپرامن بلوچستان ہمارا وژن ہے۔پارٹی اجلاس میں سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ نے خصوصی شرکت اور دیگر عہدیدارن میں ایڈیشنل سیکریٹری جنرل میر اسماعیل لہڑی سیکریٹری آرگنائزنگ ملک خدابخش لانگو سردار نوراحمد بنگلزئی،پرنس آغا عمر احمد زئی طاہر محمود حاجی ولی نورزئی میرعثمان پرکانی لالہ روز جان حافظ اسلم کاکڑ سیکریٹری اطلاعات چوہدری شبیر،وکلا ونگ کے صدر امیر محمد ترین لیاقت ہزارہ اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
بلا امتیاز ترقیاتی عمل کی تکمیل حکومت کا مشن ہے،بشریٰ رند

ٹیگز:
بشریٰ رند
