زیارت(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر زیارت زکا اللہ درانی نے کرپشن کے الزامات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے لیویز فورس کے تین اہلکاروں رسالدار محمد حسین، نائب رسالدار نورالحق اور سپاہی نیاز محمد کو معطل کر دیا ہے۔نوٹیفکشن کے مطابق ان اہلکاروں پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات تھے جن کی روشنی میں فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلع میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔
زیارت کرپشن الزامات پر3 لیویز اہلکار معطل

