سبی ، زیارت(یو این اے ) سبی اور زیارت میں جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ شدید گرمی سے پریشان شہریوں نے بارش کو قدرت کا انعام قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور موسم میں خنکی آگئی، جس سے شہریوں کے چہروں پر خوشی جھلکنے لگی۔ زیارت کے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ ہلکی ژالہ باری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
سبی اور زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش، گرمی کی شدت میں نمایاں کمی

