اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس کی کاروائی،چار روز قبل چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اوتھل پولیس کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی اوتھل محبوب علی گچکی کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کامیاب کاروائی کر تے ہوئے چار روز قبل موضع مڑی اوتھل سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے تین ملزمان محمد بخش عرف اک ولد گلشیر، محمد حسن ولد گل محمد اور الطاف ولد امیر بخش کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔
اوتھل، پولیس کی کارروائی،چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد 3 ملزمان گرفتار

ٹیگز:
اوتھل
