چاغی :پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ یک مچ کے قریب گزین لانڈھی کے مقام پر ٹریفک حادثہ تین افراد جھلس کر جاں بحق ایک زخمی۔تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی کے مطابق پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ گزین کے مقام پر ایرانی پک اپ(زمبیاد)گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگ جا نے کے باعث ایرانی زمبیاد گاڑی میں سوار سفر خان، عامر،آمین اللہ جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جاں بحق افراد کا تعلق سرحدی شہر ماشکیل سے ہیں ریسکیوحکا م نے لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔
چاغی،یک مچ کے قریب ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق،ایک زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
