کوئٹہ(یو این اے )حکومت پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لیے مجموعی طور پر 769.7ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ اس رقم میں نیشنل فنانس کمیشن:این ایف سی: ایوارڈ کے تحت حصہ اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے علیحدہ فنڈز شامل ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملک بھر کے صوبوں کے لیے مختص 57.5 فیصد حصے میں سے 9.09 فیصد دیا گیا ہے، جو قریبا 743 ارب روپے بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 26.73 ارب روپے کا علیحدہ بجٹ بھی رکھا ہے۔ترقیاتی فنڈز میں بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں اہم منصوبے شامل ہیں، جن کا مقصد بلوچستان میں ترقی کے عمل کو تیز کرنا اور عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہے۔
وفاقی بجٹ 26-2025،بلوچستان کیلئے769.7ارب روپے مختص

