کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 2025 کے مون سون کی پیش گوئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرنا اور ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مون سون کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد، ڈی جی پی ڈی ایم اے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں مون سون کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں اور درپیش سے مسائل سے آگاہ کیا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمشنرز متعلقہ ڈویژنز میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں تمام آفیسران و عملے کے ساتھ کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے فوری طور تیار رہے اور متعلقہ ادارے اپنی مشنری کو تیار رکھیں تاکہ نکاسی آب کو بہتر بنایا جا سکے اور رکاوٹوں کا مؤثر طور پر خاتمہ ہو،یہ بروقت اقدام شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ، ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ اور بارشوں کے دوران موثر نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مون سون ایمرجنسی کی صورتحال اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے اضلاع میں عید کے فوراً بعد اس حوالے سے اجلاس منعقد
چیف سیکرٹری بلوچستان کا سول انتظامیہ کو بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات

ٹیگز:
چیف سیکرٹری
