اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بینظیر انکم اسپورٹ پراگرام کے 313ارب روپے مستحقین میں تقسیم نام پر ضائع کردیے، آپ نے بیت المال کے ذریعے 7 ارب روپے ضائع کردیے، آپ نے روٹی سب کے لیے بھی کروڑوں روپے دے دیے، اس کے باوجود بہاولپور میں ایک خاتون بھوک سے مرگئی۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کوئی بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ہے، حکومت نے سارا ریلیف پارلیمنیٹرینز کو دیا جبکہ عام عوام کو کچھ نہیں ملا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو سیاست سے بالاتر ہرکر کرنی ہوتی ہیں، حکومت کو ڈیلیور کرنا چاہیے اور عام عوام کو کچھ دینا چاہیے، حکومت کا دعویٰ ہے کہ معاشی شرح نمو بڑھ رہی ہے، کم ترقی یافتہ ممالک میں بھی پاکستان کی شرح نمو سب سے زیادہ نیچے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ہے، حکومت نے سب سے بڑی کابینہ رکھی، پارلیمینٹرینز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے، سارے پیسے ادھر دے دیے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔
حکومت کوئی بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ، حکومت نے سارا ریلیف پارلیمنیٹرینز کو دیا : بیرسٹر گوہر

ٹیگز:
بیرسٹر گوہر
