منیٰ (ڈیلی گرین گوادر) سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے منیٰ میں پبلک سیکیورٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حج آپریشنز کی نگرانی کی۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس موقع پر شہزادہ عبدالعزیز نے حج سیزن 1446ھ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی تیاریوں اور آپریشنز کے بارے میں بریفنگ لی۔انہوں نے حجاج کرام کی سلامتی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا اور ان کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے حجاج کرام کی خدمت کو ایک عظیم ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے حجاج کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ اس دورے کے دوران شہزادہ عبدالعزیز کے ہمراہ متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے حج آپریشنز کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر داخلہ کی زیر نگرانی منیٰ میں حج آپریشنز کا جائزہ

ٹیگز:
سعودی
