منیٰ (ڈیلی گرین گوادر) مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے، جس کے تحت دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج مکہ سے منیٰ پہنچ گئے۔ منیٰ میں عازمین ظہر سے قبل پہنچیں گے اور جمعرات کی صبح تک وہیں قیام کریں گے، جہاں وہ عبادات میں مشغول رہیں گے۔منیٰ میں قیام کے دوران حجاج کرام ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔ حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کے لیے نو ذوالحجہ کو تمام عازمین منیٰ سے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ میدانِ عرفات میں وہ حج کا عظیم خطبہ سنیں گے اور اس کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں ادا کریں گے۔ عازمین سورج غروب ہونے تک عرفات کے میدان میں قیام کریں گے، جس کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ادا کی جائیں گی، اور کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے دوران حجاج رمی کے لیے کنکریاں بھی جمع کریں گے۔
مناسکِ حج کا آغاز منیٰ میں خیمہ بستی آباد

ٹیگز:
مناسکِ
