کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر پیر کو کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین کے لیے دس دس لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند اور محب وطن ہیں، اور وہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم اپنے معصوم شہداء کے مقدس خون کے قرضدار ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، اور شہید بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا دوسری جانب، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمیشہ بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور یہی جرات ہماری بہادر فورسز اندرونی تخریب کاروں کے خلاف بھی دکھائیں گی۔
سانحہ خضدار کے شہدا کو10لاکھ اورزخمیوں کو 5لاکھ روپے دیئے جائیں گے،سرفراز بگٹی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
