اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) راولپنڈی اسلام آباد بیروزجرنلسٹ ایسوسی ایشن RiBJA نے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا پر پابندی کو اظہار رائے کی آزادی کے مغائر اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہزاروں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے بلوچستان میڈیا ایکشن کمیٹی کے مطالبات کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے RiBJA کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ربجا کے صدر مرتضی ملک نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا پر جو شب خون مارا گیا ہے یہ اقدام میڈیا دشمنی اور ورکرز کے معاشی قتل کی بدترین مثال ہے انہوں نے میڈیا کی آزادی اور بنیادی حقوق پر یقین رکھنے والی پارٹی کی حکومت سے یہ توقع نہیں تھی مرتضی ملک نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کہ اشتہارات کو BPPRA کے ذریعے اشاعت کرنے کا فیصلہ فوری طورپر واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ حالات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہو مقامی اور ریجنل میڈیا کی ناگزیر اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا صدر ربجا نے بلوچستان میڈیا ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ مطالبات کی منظوری تک مشترکہ جدوجہد جاری کھیں گے ہنگامی اجلاس RiBJAکے جنرل سیکرٹری فیاض چوہدری ٗ سیکرٹری فنانس سید ظاہر شاہ ٗ سیکرٹری اطلاعات یاسیر عباسی و دیگر عہدیداران ارشدیوسفزئی ٗ بابر حسین ٗ شکیل پسوال ٗ محسن مبشر ٗ عمار یاسر ٗ سردار وقار خان ٗ وقار خان یوسفزئی ٗ نثار احمد خان ٗ سید خاور عباس شاہ ٗ سید عقیل شاہ کاظمی اور دیگر نے شرکت کی
بلوچستان حکومت کی جانب سے صحافیوں کا معاشی قتل نا منظور

ٹیگز:
بلوچستان
