کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی بلوچستان میں عوام کی زندگیوں کو بدلنے کے حوالے سے منصوبے لائق تحسین ہیں اپنے انتھک کام کے ذریعے یو این ڈی پی نے ہمارے صوبے میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور پینے کے صاف پانی تک رسائی کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو ضلعی سطح پر سہولیات فراہم کر کے ہم دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے. معیاری تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں سکھائیں گے اسطرح معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات ریذیڈنٹ کنٹری نمائندہ یو این ڈی پی (Dr. Samuel Rizk) اور ڈپٹی ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی پاکستان (Ms. Van Nguyen) کے ساتھ ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پینے کا صاف پانی کی دستیابی اور اس رسائی کو ممکن بنانا ضروری ہے کیونکہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے سے ہم پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں جس کے مجموعی صحت عامہ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے.. بلوچستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں انٹرنیشنل اداروں کے تعاون اور شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہونگے.
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منصوبے لائق تحسین ہیں ٗ شیخ جعفر مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر
