خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب زہری کے علاقے،یبکوزی میں نا معلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا نوجوان محمد حسن جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
