کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے خضدار میں آرمی اسکول کے بچوں کی بس پردھماکے میں بچوں کی شہادت اورزخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ ان زہری نے خضدار کے علاقے میں اسکول کی بس پر دہشت گردوں کے حملے میں معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندیکسی رعایت کے مستحق نہیں،دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار میں معصوم بچوں کے بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے،شہید بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں انکے دکھ درد میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید بچوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے اورزخمیوں کوجلد صحت یابی عطا فرمائے۔
معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ
