خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میراسراراللہ خان زہری اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہیکہ خضدارزیرپوائنٹ پر آرمی پبلک اسکول کے بے گناہ معصوم بچوں کے بس پربم دھماکے میں قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں نہتے اسکول کے بچوں کی شہادت اور درجنوں بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔میر اسراراللہ خان زہری نے کہا خضدار اور گردنواع میں لوگوں کی جان ومال محفوظ نہیں ہیصوبے کے حالات دن بدن خراب ہوتی جارہی ہیخضدارمیں انتظامی معاملات میں غفلت اور ناکامی سے علاقے میں خطرناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا اس سے قبل سیاسی قائدین پربم حملے اور لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ تسلسل سے تاحال جاری ہے* *خضدارمیں سیاسی قائدین اورصحافیوں عام شہریوں پرحملوں اوراسکول کے معصوم بچوں کے جان محفوظ نہیں ہے علاقہ کے عوام عدم تحفظ کا شکارہے۔میر اسراراللہ خان زہری نے کہاصوبائی حکومت صوبے میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ خضدار میں اسکول کے بس پر دھماکے اورعلاقہ قتل غارت گری کے واقعات روزبروز بڑھتے جارہے ہیں خضدارانتظامیہ علاقہ میں امن وامان کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ علاقہ میں پے درپے قتل وغارت اور دھماکے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں انتظامیہ اسکول کے معصوم بچوں کے بس پردھماکیکی تحقیقات کرکے اس میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔میر اسراراللہ خان زہری نے آخر میں شہید ہونے والیاسکول کے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا اس غم کی گھڑی میں انکے خاندان کے ساتھ ہیں۔ دعاہے اللہ تعالی اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر پسماندہ خاندانوں کو صبرجمیل عطافرمائے۔ اور زخمیوں کو جلدصحت یاب کریں۔
خضدار میں اسکول کے بچوں کے بس پربم دھماکہ قابل مذمت ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں،میر اسراراللہ خان زہری

ٹیگز:
اسراراللہ
