دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی نے دالبندین میں بابائے چاغی روڈ پر واقع کوہزاد ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران سخی امان اللہ خان نوتیزئی نے ربن کاٹا اس موقع پر ممتاز عالم دین قاری سعدااللہ نوتیزئی نے دعائے خیر کرائی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور بلوچ، ایم ایس پرنس فہد ہسپتال ڈاکٹر جاوید سیاپاد، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم وہاب بلوچ سمیت قاری سعداللہ نوتیزئی، مفتی کریم بخش نوتیزئی، سابق چیرمین میر محمد یوسف نوتیزئی، حاجی صاحب خان محمدحسنی، سردار مدد دوکوگی، سردار عبدالغیاث بڑیچ، حاجی سیف اللہ بڑیچ، عبدالوہاب محمدحسنی، حاجی فقیر محمد نوتیزئی، حاجی رحمت اللہ نوتیزئی، قاری عبدالشکور نوتیزئی بھی موجود تھے۔ سخی امان اللہ خان نوتیزئی کو ڈاکٹر اقبال بلوچ، حاجی موسیٰ خان نوتیزئی اور عملے نے ہسپتال کا دورہ کرایا اور انھیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سخی امان اللہ خان نوتیزئی نے ہسپتال انتظامیہ ہدایت کی کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ طب کا شعبہ خدمت انسانیت کا منبع ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف انسانیت کے مسیحا ہیں لہذا وہ انسانیت کو اولیت دیں۔ جدید سہولیات سے آراستہ کوہزاد ہسپتال بابائے چاغی روڈ نزد ڈنو کے مقام پر مین روڈ پر واقع ہے جو لوکیشن کے حساب سے بھی بہترین جگہ ہے جہاں ایمرجنسی اور پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
سابق صوبائی وزیرسخی امان اللہ نوتیزئی نے دالبندین میں بابائے چاغی روڈ پر واقع کوہزاد ہسپتال کا افتتاح کردیا

ٹیگز:
سخی امان اللہ نوتیزئی
