مچھ(ڈیلی گرین گوادر) مچھ کے قریب ٹریفک حادثے میں وائس چانسلر میر چاکرخان رند یونیورسٹی سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو مچھ کے قریب ٹریفک حادثے میں وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیوسٹی پروفیسر ممتاز بلوچ،، پی ڈی جہانزیب ساتکزئی سمیت 4افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مچھ،ٹریفک حادثے میں وائس چانسلر میر چاکرخان رند یونیورسٹی سمیت4افراد زخمی

ٹیگز:
مچھ
