کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے اخباری صنعت ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے اور اس کی بقا پوری قوم کی بقا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اخباری اداروں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں دراصل عوام کی آواز کو دبانے کی سازش ہیں، جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بلوچستان کی صحافت ایک کٹھن مرحلے سے گزر رہی ہے، مگر عوام پاکستان پارٹی اس مشکل وقت میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی صرف صحافیوں کا نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس حق کے تحفظ کے لیے ہر احتجاج، دھرنے اور جدوجہد میں ساتھ دیا جائے گا۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ پروفیسر حلیم صادق نے یقین دہانی کرائی کہ عوام پاکستان پارٹی صحافیوں کی جدوجہد کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔
میڈیا کی آواز دبنے نہیں دیں گے، ہر احتجاج میں ساتھ ہوں گے،ڈاکٹر حلیم صادق

ٹیگز:
ڈاکٹر حلیم صادق
