کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کوجاں بحق کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتا ل پہنچادی جن کی شناخت عبدالرزاق اور مہراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ،چکی شاہوانی کے قریب فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
