اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات، بلوچستان کی امن و امان، ترقیاتی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی امن وامان، ترقیاتی اور مخلوط حکومت سمیت پارٹی امور اور آئندہ مالی سال کے بجٹ حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے تناظر میں بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی بلوچستان کے پارٹی امور اورمجموعی حالات سے متعلق صوبے کا دورہ کریں گے۔
بلوچستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
