حب(ڈیلی گرین گوادر) گڈانی کے ساحل سمندر میں پکنک منانے والے باپ بیٹا سمیت ڈوب کر جانبحق اس حوالے پولیس حکام کے مطابق اتوار کے روزگرمی کے ستائے کراچی کے رہائشی کریم شاہ اپنے کمسن دس سالہ بیٹے عبید شاہ کو لیکر گڈانی ساحل پر پکنک منانے آیا تھا شپ بریکنگ یارڈ کے قریب ساحل پر نہاتے ہوئے بیٹا ڈوبنے لگا تو والد نے بیٹے کو بچانے کے لییسمندر میں چھلانگ لگا لی عینی شائدین نے بتایا کہ بیٹے کو بچانے کی کافی کوشش کی مگر دونوں تیز تند بے رحم سمندری لہروں کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے اطلاع ملنے پر پولیس حکام اور ایدھی رضاکار موقع پر پہنچ گئے دونوں افراد کی لاشوں کو ریسکیو کرکے ایدھی ایمبولینس کے زریعے آر ایچ سی شیخ آباد منتقل کیا گڈانی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردی.۔
گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے والا باپ اور بیٹا ڈوب کرجاں بحق

ٹیگز:
گڈانی
