کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کا صدر نامزدکرنے سے پہلے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک اور سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں میر چنگیز خان جمالی کو پیپلز پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کرنے سے متعلق فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ حاجی علی مدد جتک اور میر صادق عمرانی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو جو بھی فیصلہ کریگی انہیں قابل قبول ہوگا اوروہ اسی جذبے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو صوبے میں فعال اور منظم بنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باقاعدہ طور پر میر چنگیز خان جمالی کو پیپلز پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا۔
میر چنگیز جمالی پی پی بلوچستان کے صدرنامزد

ٹیگز:
میر چنگیز جمالی
