کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس نے مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 13ملزمان کو گر فتار کر کے جعلی کرنسی اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسراور ایس ایس پی آپریشنز زوہیب محسن کی ہدایت پر پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے ملزم قیوم عرف شنگو ولد محمد ایوب قوم رئیسانی سکنہ کلی دیبہ کوئٹہ کو گرفتار کر کے 2نوٹ پانچ ہزاروالے 15 نوٹ ہزار والے جملہ 25ہزار روپے پاکستانی نوٹ برآمد کرلئے جبکہ ایک اور کاروائی میں اقدام قتل کے ملزمان نقیب شاہ اوراختر محمد کو گر فتار کیا،پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے مطلوب ملزمان پروین،بشیر کو گرفتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے شہزاد،ناصر،حضرت اللہ،شعیب احمد اورابوبکر کو گر فتار کر کے ٹی ٹی پستول 30 بور بمعہ 3 ضرب زندہ کارتوس برآمدکر لئے۔ پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت کو بمعہ گاڑی گرفتار کیا جس نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے نان کسٹم گاڑی کے لئے جعلی رننگ پیچ اور نمبر پلیٹ بنایا ہوا تھا۔ پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 83/23 بجرم 380-454 ت پ میں مطلوب ملزمان نصیب اللہ اور سحر گل کو گرفتار کر کے یو پی ایس ایل ای ڈی و دیگر گھریلو سامان برآمد ہوکرلئے۔ پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر کاغذات کے مختلف موٹر سائیکلوں کو زیر دفعہ 550ض ف قبضہ پولیس میں لئے گئے مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ، پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 13ملزمان گر فتار جعلی کرنسی اور اسلحہ بر آمد

ٹیگز:
ملزمان گر فتار
