کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ گوادرکی خواتین ماوں بہنوں نے حق دوتحریک کی فعالیت میری کامیابی میں اہم کرداراداکیاعوام کوحقوق دلانے,انصاف اورعدل کی فراہمی کیلئے حودوتحریک شروع کیاہے وفاقی حکومت اسٹبلشمنٹ اورصوبائی حکومت نے عوام کوجائزحقوق دلانے کافیصلہ کیا توبلوچستان کے عوام کے مسائل میں کمی آسکتی ہے سنجاوی میں لاشوں کاپھینکناپرامن علاقوں کاامن خراب کرنے کی سازش ہے جماعت اسلامی اس کی مذمت کرتی ہے نوشکی آتشزدگی واقعہ غفلت وکوتاہی کانتیجہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں خواتین تقریب,اجلاس سے خطاب اوروفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کوخیرات وپٹرول قیمتوں میں بچت رقم نہ دیں بلکہ سی پیک ریکوڈک سیندک گیس ودیگرپراجیکٹس کے ثمرات دیکرمحرومی غربت بے روزگاری سے نجات دلائیں۔ہمیں خیرات وپٹرول بچت نہیں حقوق چاہئیے بلوچستان فلسطین کے عوام سے یکجہتی کیلئے بھی گوادرنے ماوں بہنوں نے تاریخی جلسہ,عوام تاجروں نے مکمل شٹرڈاون ہڑتال کرکے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرکے اسرائیلی درندگی اور ظلم و زیادتی کے خلاف اور معصوم غزہ فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاپاکستان سمیت جہاں بھی ظلم و زیادتی ہوگی ہم اس کیخلاف مزاحمت کرتیرہیں گے اس وقت امت مسلمہ کو یکجا ہو کر اسرائیل امریکا صیہونی طاقتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد مصنوعات کا باہیکاٹ کرنا ہوگا اسرائیل نے معصوم بچوں خواتین ہسپتالوں تک کو بھی نشانہ بنایا امت مسلمہ کو متحد ہو نے کا وقت ہے۔
گوادرکی خواتین ماوں بہنوں نے حق دوتحریک کی فعالیت ،میری کامیابی میں اہم کرداراداکیا،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

