بھکر :بھکر جمعیت علما اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں لفظ سیاست کا مفہوم غلط بتایا گیا ہے، دراصل خالق اور مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہے سیاست کے منصب پر عالم کے بیٹھنے کی اجازت کیوں نہیں، ہم پوری مسلم لیگ ن کو ایک سیاسی جماعت تصور کرتے ہیں، شہباز شریف نمائندگی کریں یا مریم نواز دونوں ہمارے سر آنکھوں پر ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھکر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیامولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے’مولانا صاحب آپ شریف آدمی ہیں آپ بھی سیاست کرتے ہیں، حالاں کہ خالق اور مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہےفضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے، کوروناکی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اترا رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ کورونا کے باعث بھارت اور بنگلا دیش سے گارمنٹس کے آرڈر یہاں آئے اور برآمدات بڑھ گئیں جسے یہ اپنی پالیسی بتا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا 4 جولائی کو سوات، 29 جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا،پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائینگے۔
خالق اورمخلوق کےحقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہے، مولانا فضل الرحمٰن

ٹیگز:
خالق اورمخلوق
