لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا جس کا ججم 2700 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

ٹیگز:
پی ٹی آئی
