ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی سے ہندو تاجرکے اغواء کے خلاف تاجر برادری کا شدید احتجاج ڈی سی چوک پر دھرنا قومی شاہراہ بلاک کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ کٹوہر کے قریب مسلح آٹھ افراد نے مشہور ہندو تاجر سیتل کمار کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود مغوی تاجر کی عدم بازیابی پر اتوار کیو ڈیرہ مراد جمالی میں تاجروں نے شدیداحتجاج کیا اورڈی سی چوک پر دھرنا دیکر قومی شاہراہ بلاک کر دی جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہو گی مظاہرین نے پولیس کو اٹھارہ گھنٹے کا الٹی میٹم یتے ہوئے کہا کہ مغوی کی با حفاظت بایابی عمل میں لائی جاے بصورت دیگر ڈیرہ مراد جمالی میں غیر معنیہ مدت تک احتجاج کریں گے۔
ڈیرہ مراد جمالی سے ہندو تاجر اغواء،تاجروں اورشہریوں نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک کردی

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
