ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد ڈویژن میں سیاہ کاری کے الزام میں دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیاپولیس کے مطابق بھاگ غیرب آباد محلہ میں مبنیہ سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیاواقع کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارواء کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی جبکہ اوستہ محمد میں مبنیہ سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے بے رحمی سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا واقع کی اطلاع پر پہنچ گئی پولیس نے فوری کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا نعش اوستہ محمد ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔
نصیرآباد،سیاہ کاری کے الزام میں دو خواتین قتل

ٹیگز:
نصیرآباد
