چاغی (ڈیلی گرین گوادر)پاک افغان سرحدی علاقے گلگز سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، جس کے بعد وہ پہاڑ سے نیچے گر گیا۔ واقعہ چاغی کے سرحدی علاقے برابچہ کے مقام گلگز میں پیش آیا۔لاش کو دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول کی جیب سے کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اس کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
چاغی،پاک افغان سرحدی علاقے گلگز سے ایک شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
چاغی
