کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ 8فروری کو بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کی طاقت سے صوبائی و قومی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی کوئٹہ کے جلسے، ورکرز کنونشنز، اورناچ، بسیمہ، خاران، نوشکی، واشک، پنجگور، گوادر، تربت، دالبندین، گریشہ، کھوڑی، سوراب سمیت دیگر علاقوں میں سردار اختر جان مینگل کے جلسوں میں عوام شرکت نے ثابت کر دیا کہ پارٹی کو عوامی تائید و حمایت حاصل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی 8فروری کو بلوچستان کی بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی عوام نے اپنا فیصلہ پارٹی کے حق میں دیدیا ہے بی این پی ہی واحد سیاسی قوت ہے جس نے بلوچستان بھر میں کامیابی جلسے منعقد کئے بڑے بڑے دعوے کرنے والے کارنر میٹنگ تک نہ کر سکے بلوچستان کے عوام کلہاڑا پر مہر ثبت کر کے قومی دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں۔
بی این پی 8فروری کو بلوچستان کی بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی،آغا حسن بلوچ

ٹیگز:
آغا حسن بلوچ
