کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی تازہ ترین صورتحال، گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو ان کے ثمرات کی منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمقام گورنر نے صوبائی بجٹ کے مؤثر استعمال، غربت، بیروزگاری اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید فنی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے صوبے بھر کے فنی و تکنیکی اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے کی خاطر جامع حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے کے روشن مستقبل کیلئے مشاورت اور باہمی روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
قائمقام گورنر بلوچستان سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
